http://www.ThePersecution.org/ Religious Persecution of Ahmadiyya Muslim Community
Recommend UsEmail this PagePersecution News RSS feedeGazetteAlislam.org Blog
Introduction & Updates
<< ... Worldwide ... >>
Monthly Newsreports
Media Reports
Press Releases
Facts & Figures
Individual Case Reports
Pakistan and Ahmadis
Critical Analysis/Archives
Persecution - In Pictures
United Nations, HCHR
Amnesty International
H.R.C.P.
US States Department
USSD C.I.R.F
Urdu Section
Feedback/Site Tools
Related Links
Loading

BBC Urdu service reports that a pamphlet has been distributed in Faisalabad calling Muslims to kill Ahmadis.

Home Urdu Section BBC Urdu Service Shur angez pamphlet…
BBC Urdu Online se

http://bbcurdu.com
  04:22 GMT 09:22 PST   آخری وقت اشاعت: جمعہ 10 جون 2011
فیصل آباد: شرانگیز پمفلٹ کی تقسیم
فیصل آباد کے احمدی تاجروں کا کہنا ہے کہ پہلی بار ان کے نام اس طرح پمفلٹ میں آئے ہیں

فیصل آباد میں ایک ایسا پمفلٹ تقسیم کیاگیا ہے جس میں اقلیتی فرقے احمدیوں کو گولی مارنا ایک ثواب کاکام قرار دیاگیا ہے تاہم پمفلٹ پر جس تنظیم کا نام درج کیاگیا ہے اس کے عہدیداروں نے اس پمفلٹ کی اشاعت اور تقسیم سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور سے نامہ نگار علی سلمان کے مطابق فیصل آباد کے مختلف بازاروں میں تقسیم کیے جانے والے اس پمفلٹ پر   ’ختم نبوت زندہ باد‘ اور ’قادیانیت مردہ باد‘ لکھا ہے اور یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ’قادیانیوں یا احمدیوں کو کون لگام دےگا؟‘ اور یہ جملہ لکھا ہے کہ ’ایسے لوگوں کو بھرے بازار میں گولی مارناجہاد اور ان کو مارنا بھی ثواب ہے۔‘

یہ بھی کہا ہے ’ختم نبوت کے نڈر مجاہد بنیں اور ان کوقتل کرکے شہادت کا رتبہ حاصل کریں‘۔ اس پمفلٹ میں جہاں یہ لکھا ہے کہ احمدیوں کو قتل کیا جائے وہیں فیصل آباد کے تیس سے زائد افراد اور اداروں کے ناموں کی فہرست اس پمفلٹ میں شامل ہے۔

ان افراد میں آجر، ڈاکٹر، اساتذہ، صنعت کار اور کار ڈیلروغیرہ شامل ہیں۔جماعت احمدیہ کے ترجمان سلیم الدین کاکہناہے کہ اس پمفلٹ کے بعد فیصل آباد کی احمدی برداری میں خوف پایا جاتا ہے اورانہوں نے پولیس کو اطلاع کی ہے۔

اس پمفلٹ میں جو پہلا نام مراد کلاتھ ہاؤس کا ہے اس کے مالک دو بھائیوں اور ان میں سے ایک کے بیٹے کو ایک ہی واقعہ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔اس سے پہلے ایک پھل فروش اور ایک دکاندار قتل ہوچکے ہیں۔فیصل آباد کے احمدی تاجروں کا کہنا ہے کہ پہلی بار ان کے نام اس طرح پمفلٹ میں آئے ہیں اور اب انہیں دھمکی آمیز فون آرہے ہیں۔

اس پمفلٹ پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شفاعت محمدی صلی اللہ علی وسلم اور ایک ٹیلی فون نمبر بھی درج ہے۔

اس نمبر پر فون کیا تو ایک صاحب نے اپنا نام منیر احمد بتایا اور اس تنظیم کے ایک مبلغ کی حثیت سے اپنا تعارف کروایا البتہ انہوں نے کہا کہ یہ پمفلٹ ان کی تنظیم نے شائع اور تقسیم نہیں کیا۔

منیر احمد نے کہا کہ احمدیوں سمیت کسی کو بھی سزا دینے کا کام حکومت کا ہے اورانفرادی سطح پریہ کام نہیں ہوسکتا البتہ انہوں نے کہا وہ یہ تبلیغ ضرور کرتے ہیں کہ احمدیوں سے کارباری اور ذاتی تعلقات نہ رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یا تو یہ پمفلٹ خود احمدیوں نے شائع کرکے اپنے لیے ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کی ہے یا پھر یہ کچھ سر پھرے لوگوں کا کام بھی ہوسکتا ہے۔


Top of Page