http://www.ThePersecution.org/ Religious Persecution of Ahmadiyya Muslim Community
Recommend UsEmail this PagePersecution News RSS feedeGazetteAlislam.org Blog
Introduction & Updates
<< ... Worldwide ... >>
Monthly Newsreports
Media Reports
Press Releases
Facts & Figures
Individual Case Reports
Pakistan and Ahmadis
Critical Analysis/Archives
Persecution - In Pictures
United Nations, HCHR
Amnesty International
H.R.C.P.
US States Department
USSD C.I.R.F
Urdu Section
Feedback/Site Tools
Related Links
Loading

BBC Urdu service reports that an Ahmadi Naseem Ahmad Butt has been killed in Faisalabad.

Home Urdu Section BBC Urdu Service Jamaat Ahmadiyya ka…
BBC Urdu Online se

http://bbcurdu.com
  21:11 GMT 02:11 PST   آخری وقت اشاعت: پیر 5 ستمبر 2011
فیصل آباد: جماعت احمدیہ کا رکن قتل
لاہور میں احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملوں میں نوے افراد ہلاک ہو گئے تھے

فیصل آباد میں جماعت احمدیہ کے ایک رکن کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ جماعت احمدیہ کے ترجمان کے مطابق انہیں محض عقیدے کی بنیاد پر قتل کیا گیاہے اور ان کے بقول صرف فیصل آباد میں اب تک قتل ہونے والے وہ گیارہویں احمدی ہیں۔

لاہور سےنامہ نگار علی سلمان کے مطابق پچپن سالہ مقتول نسیم احمد بٹ کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تین نامعلوم افراد نے اس وقت گولیاں مار کے شدید زخمی کردیا جب وہ اپنے گھر کے صحن میں سوئے ہوئے تھے۔

نسیم احمد بٹ کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ اتوار کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ مقتول کے ورثا نےنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

جماعت احمدیہ کے ترجمان سلیم الدین نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں محض احمدی ہونے کی بنیاد پر قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس مقتول کے ایک چچا زاد بھائی نصیر احمد بٹ کو بھی بھرے بازار میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا۔

جماعت احمدیہ کے مطابق کچھ عرصےپہلے فیصل آباد میں ایک پمفلٹ تقسیم کیاگیا تھاجس میں احمدیوں کے قتل کو کار ثواب قرار دیا گیا۔ترجمان کا کہناہےکہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے سوا اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

جماعت احمدیہ کا کہنا ہے کہ سنہ انیس سوچوراسی میں امتناع قادیانیت آرڈیننس جاری ہونے کے بعدسےلیکر اب تک ان کی جماعت کے دو سو سات افراد کو محض عقیدے کی بنیادپر قتل کیا جاچکا ہے۔ مقتول نسیم احمد بٹ کو ربوہ میں سپرد خاک کیا جارہا ہے۔


Top of Page